ترقی پذیر ممالک کے مرد بانچھ پن کا شکار
بانجھ پن کے شکار مرد و خواتین دنیا کے تمام خطوں اور ممالک میں موجود ہیں، تاہم ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے مرد اس مرض میں زیادہ مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ بانچھ پن ہارمونز اور اسپرم کے نظام میں خرابی کو کہتے ہیں، جس سے انسان میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
یروشلم کی ہیبرو یونیورسٹی ہدساہ برون اسکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ کمیونٹی میڈیسن اور نیویارک کی ایکاہن اسکول آف میڈیسن ماؤنٹ سنائی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تجزیاتی تحقیق کے مطابق شمال مشرقی و مغربی امریکا، یورپ اور آسٹریلیا سمیت افریقا اور ایشیا کے ترقی پذیر ممالک کے مرد بانجھ پن کا شکار ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانجھ پن کا ٹیسٹ اسمارٹ فون سے ممکن
آکسفورڈ اکیڈمک جرنل میں ہیومن ری پروڈکشن اپ ڈیٹ کے عنوان سے شائع مضمون میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کے ماہرین نے 1973 سے 2011 تک ہونے والی 185 تحقیقات کا جائزہ لیا۔
ان تحقیقات میں 42 ہزار 935 مردوں کا ڈیٹا شامل تھا، یہ ڈیٹا امریکا، یورپ، آسٹریلیا، ایشیا اور افریقا کے چند ترقی پذیر ممالک سے حاصل کیا تھا۔