’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا نیا گانا یا عروہ کی ’پی ٹی کلاس‘
اداکار احمد علی بٹ کے ساتھ مل کر عروہ حسین نے شائقین کو نئے گانے ’لک ہلنا‘ سے ورزش کرنے کا صحیح انداز سکھایا۔
پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا نیا گانا ریلیز ہوا تو ایسا محسوس ہوا جیسے یہ کافی متاثر کرے گا اور خاندانی ایونٹس کے لیے کسی پارٹی سانگ سے کم نہیں ہوگا، تاہم ’لک ہلنا‘ نامی اس گانے نے کافی مایوس کیا۔
اس گانے میں اداکارہ عروہ حسین اور احمد علی بٹ نے ڈانس کیا، جس کی گلوکاری میشا شفی، دیبا کرن اور ساحر علی بگا نے کی۔
مزید پڑھیں: شاندار ٹریلر کے بعد 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا خوبصورت گانا
لیکن ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اس گانے کی کوریوگرافی کس نے کی؟ کیوں کہ یہ گانا تو بیزار کن ہے ہی لیکن اس کے ڈانس اسٹیپ کافی دلچسپ نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا حصہ
اس ڈانس کو دیکھ کر ہمیں اپنے اسکول کی پی ٹی کلاس یاد آگئی جہاں ایروبکس کروائے جاتے تھے۔