جسٹن بیبر نے ورلڈ ٹور ادھورا چھوڑدیا
کینیڈین گلوکار پر گزشتہ ہفتے ہی چین نے ملک آمد پر پابندی عائد کی تھی، انہیں مزید کئی شہروں میں میوزک کنسرٹ کرنا تھے۔
کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے ’غیر متوقع حالات‘ کی وجہ سے اپنا ورلڈ ٹور ادھورا چھوڑتے ہوئے مداحوں سے معذرت کرلی۔
خیال رہے کہ نوجوان گلوکار ان دنوں اپنے میوزیکل کنسرٹ کی وجہ سے ورلڈ ٹور پر تھے، انہیں دنیا کے کئی ممالک میں لائیو شوز کرنے تھے۔
جسٹن بیبر گزشتہ 18 ماہ سے ورلڈ ٹور پر تھے، انہوں نے 24 جولائی تک دنیا کے 6 براعظموں میں 150 سے زائد لائیو شوز کیے۔
تاہم اب اچانک گلوکار نے ورلڈ ٹور منسوخ کرتے ہوئے اسے ادھورا چھوڑ دیا۔