آئی فون 8 کیسا ہوگا؟
اس ڈیوائس کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے ری ڈیزائن ماڈل کو سامنے لایا جائے گا۔
ایپل کا نیا آئی فون 8 (یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا) ممکنہ طور پر رواں برس ستمبر میں سامنے آئے گا مگر اس کے فیچرز اور نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جو اسے پہلے کے مقابلے میں بالکل منفرد ثابت کرتی ہیں۔
امریکی جریدے فوربس نے آئی فون 8 کی نئی تصاویر اور فیچرز کو لیک کیا ہے، جس سے اس ڈیوائس کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے ری ڈیزائن ماڈل کو سامنے لایا گیا ہے۔
تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئی فون 8 کی اسکرین 5.8 انچ کی ہوگی اور یہ بھی گلیکسی ایس 8 کی طرح بیزل لیس اور انفنٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہوگی۔