شاہ رخ خان کی فلم پر جاپان میں 10 سال بعد تھیٹر
کسی بھی بھارتی فلم پر پہلی بار جاپان میں میوزیکل تھیٹر پیش کیا گیا۔
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی 2007 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ پر 10 سال بعد جاپان میں تھیٹر پیش کیا جا رہا ہے۔
فلم کی کہانی کو جاپانی موسیقی اور زبان میں تھیٹر کے ذریعے پیش کیے جانے کے موقع پر ڈائریکٹر فرح خان کو دعوت دی گئی۔
جاپان کی سب سے بڑی تھیٹر کمپنی ’تکرازو‘ کی جانب سے ابتدائی طور پر ’اوساکا‘ میں پیش کیے جانے والے ’اوم شانتی اوم‘ کے تھیٹر کو 22 جولائی سے پیش کیا جا رہا ہے۔