سوزوکی سوئفٹ اسپورٹس 2017 متعارف کرانے کا اعلان
سوزوکی سوئفٹ اسپورٹس 2017 کو کمپنی کی جانب سے 67 ویں فرینکفرٹ موٹر شو کے دوران متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ ایونٹ چودہ سے چوبیس ستمبر کے دوران جرمن شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوگا۔
اسٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کی طرح اس کے اسپورٹس ماڈل کو بھی ڈرامائی ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی کارکردگی کو نئی سطح تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں : نئی سوزوکی کلٹس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش
اس گاڑی کی تصاویر سے بھی اس کے نئے ڈیزائن کا اندازہ ہوتا ہے۔
اس کی فرنٹ گرل پہلے کے مقابلے میں اینگولر ہوگی جبکہ اسٹینڈرڈ ماڈل کے مقابلے میں کم گول ہوگی۔
گاڑی میں نیا رئیر بمپر اور ڈوئل ایگزاسٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
اس گاڑی کے دیگر فیچرز جیسے رفتار، پاور آپشن اور دیگر کے حوالے سے ابھی سوزوکی نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
تاہم کہا جارہا ہے کہ یہ 1.4 لیٹر ٹربو انجن کے ساتھ ہوگی جو کہ 140 ہارس پاور کا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : سوزوکی پاکستان نے نئی گاڑی متعارف کروا دی
اسی طرح چھ اسپیڈ آٹو میٹک یا چھ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کا بھی امکان ہے، جبکہ اس کی قیمت 13 سے 16 لاکھ پاکستانی روپے ہونے کا امکان ہے (تاہم اگر پاکستان میں آئی تو قیمت کا تعین ٹیکسز اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا)۔
اس سے پہلے رواں سال مارچ میں اسٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کو جنیوا موٹر شو کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔
1328 سی سی کی یہ آٹو میٹک گاڑی پاکستان میں 13.8 لاکھ سے 15 لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔