’غیرت‘ کے نام پر قتل، خواتین کا پیار اور ہمارا معاشرہ
پاکستان کے کئی گھروں میں خواتین کی جانب سے اپنی مرضی کا ہمسفر منتخب کرنا اب بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے۔
بعض لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ نوجوان لڑکی کی جانب سے محبت میں دلچسپی رکھنا باعث شرم ہوتا ہے، اور اگر ایسے گھرانوں میں خواتین سے یہ گناہ سرزد ہوجائے تو گھر والے انہیں کسی مرد کے ساتھ ’غیرت‘ کے نام پر قتل کردیتے ہیں۔
ایسے خاندانوں کی حالت کیا ہوتی ہے، جب اہل خانہ کا کوئی فرد دوسرے فرد کو قتل کرتا ہے؟
اس ماں کی حالت کیا ہوتی ہوگی، جس کا بیٹا اس کے سامنے اس کی بیٹی اور اپنی بہن کو ماردیتا ہو۔
ان عورتوں پر کیا گزرتی ہوگی جو اپنے بھائی کی جانب سے اپنی دوسری بہن کو زندہ آگ میں جلاتے ہوئے دیکھتی ہوں گی؟
یہ بھی پڑھیں: 'سمی': غیرت کے نام پر قتل پر مبنی ڈرامہ
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’غیرت‘ میں بھی ایسے ہی موضوعات کو چھیڑا گیا ہے، جس میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے واقعات سمیت ان خاندان کے افراد کی زندگی کو بھرپور انداز میں دکھایا گیا، جو اپنے پیاروں کو پیار کے جرم میں قتل ہوتا دیکھتے ہیں۔