لائف اسٹائل

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز: لانچ سانگ میں ماضی کے کامیاب گانے پیش

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے باصلاحیت فنکاروں فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفیع نے اس گانے میں پرفام کیا۔

کیا آپ پیپسی بیٹل آف دی بینڈز شو کے لیے تیار ہیں؟

اس میوزیکل شو کا لانچ سانگ بھی ریلیز کردیا گیا ہے، جس کا کچھ دن قبل پرومو ریلیز کیا گیا تھا۔

اس گانے میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے باصلاحیت فنکاروں فواد خان، عاطف اسلم اور میشا شفیع نے پرفارم کیا، جس میں وائیٹل سائنز کا معروف گانا 'دو پل کا جیون' اور عالم گیر کا گانا 'دیکھا نہ تھا' پیش کیا گیا۔

یہ ویڈیو پاکستان کے نامور اور کامیاب میوزک بینڈز کے لیے خراج تحسین کے طور پر پیش کیا گیا، جبکہ وائیٹل سائنز بینڈ کے گٹارسٹ شاہی حسن کی جھلک بھی ویڈیو میں نظر آئی۔

مزید پڑھیں: پیپسی بیٹل آف دی بینڈز ٹیزر: فواد اور عاطف کی جھلک

اس شو میں فواد خان، میشا شفیع اور آروح بینڈ کے فاروق احمد جیوری کا حصہ ہوں گے۔

یہ تینوں ایک ساتھ مل کر 20 سے 30 بینڈز کی پرفارمنس پرکھیں گے، جو شو میں ٹائٹل ایوارڈ جیتنے کے لیے حصہ لے رہے ہیں۔

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز رواں ماہ 30 جولائی کو نشر کیا جائے گا۔