لائف اسٹائل

انوشکا شرما نے گجراتی زبان کیسے سیکھی؟

اداکارہ اپنی آنے والی فلم میں گجراتی اسٹائل میں ہندی بولتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ انوشکا شرما اپنی آنے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ میں ایک گجراتی لڑکی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ انوشکا شرما ایک گجراتی لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔

اداکارہ اپنی فلموں میں ہندی اور انگریزی تو مہارت سے بول لیتی ہیں، تاہم گجراتی اسٹائل میں ہندی وہ پہلی بار بولتی نظر آئیں گی۔

جب ہیری میٹ سیجل ایک رومانوی فلم ہے، جس میں ان کے ہیرو شاہ رخ خان ہوں گے، جو فلم میں گجراتی نہیں بلکہ ایک عام انڈین لڑکے کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیری اور سیجل کا رومانوی سفر
—اسکرین شاٹ

جب ہیری میٹ سیجل کے ریلیز کیے گئے گانے اور منی ٹریلرز نے تو پہلی ہی شائقین کا دل جیت لیا ہے، تاہم شائقین اس بات پر حیران ہیں کہ انوشکا شرما اتنے اچھے طریقے سے گجراتی کیسے بولتی نظر آ رہی ہیں۔

فلم کے ٹریلر جاری کیے جانے کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے سوال کیے جانے پر انوشکا شرما نے بتایا کہ انہوں نے گجراتی زبان کے لیے خصوصی طور پر تربیت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ’میرا کیریکٹر خراب ہے میڈم‘

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک گجراتی زبان کے ماہر شخص سے تربیت حاصل کی، جنہوں نے انہیں ہندی کے ساتھ ساتھ گجراتی زبان کے الفاظ بھی سکھائے۔

انوشکا شرما نے بتایا کہ وہ اپنے کوچ کو کئی دیر تک گجراتی تلفظ سناتی رہتی تھیں، کئی الفاظوں کا تلفظ ٹھیک کرنے میں بڑی دیر لگتی، تاہم انہوں نے کوچ کی مدد سے گجراتی سیکھ لی۔

خیال رہے کہ جب ہیری میٹ سیجل علی آئندہ ماہ 4 اگست کو ریلیز کی جائے گی، جب کہ فلم کی ہدایات امتیاز علی نے دی ہیں۔