دنیا کا ہر پانچواں شخص تمباکو کا عادی
دنیا میں ہونے والی ہر 10 میں سے ایک موت تمباکو نوشی کے باعث ہو رہی ہے، عالمی ادارہ صحت
دنیا بھر میں تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی کوششوں کے باوجود تاحال ہر پانچواں شخص اس کا عادی ہے۔
اس وقت عالمی سطح پر 4 ارب 70 کروڑ افراد تک تمباکو سے دور رہیں یا ’نو سموکنگ‘ کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی اس کے استعمال میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 2007 تک نو سموکنگ اور تمباکو سے پرہیز جیسے پیغامات صرف ایک ارب افراد تک پہنچائے جاتے تھے، لیکن اب اس کی تعداد تین گنا بڑھ چکی ہے۔
لیکن اس کے باوجود اس وقت بھی ہر دس اموات میں سے ایک موت تمباکو کے استعمال کی وجہ سے ہو رہی ہے، جو سالانہ 70 لاکھ اموات بنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمباکو نوشی چھوڑنے کے 12مددگار طریقے
تاہم عالمی ادارہ صحت کو امید ہے کہ جس طرح تمباکو نوشی کے خلاف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اگر اسی طرح کام جاری رہا تو جلد حالات تبدیل ہوجائیں گے۔