بوسہ دینے سے بچی کی موت واقع
بچی کو پیدا ہونے کے بعد والدین نے چوما جس کے بعد انہیں سانس لینے میں مشکل پیدا ہوئی۔
امریکی ریاست آئیووا میں بوسہ دینے سے ایک نوزائدہ بچی کی ہلاکت کے بعد غمزدہ والدین نے دیگر لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ نوزائدہ بچوں کو غیر افراد سے دور رکھیں۔
آئیووا کے دارالحکومت دی موین سے تعلق رکھنے والے شین سفرت اور نکولو سفرت کے ہاں رواں ماہ یکم جولائی کو بچی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے کے اگلے دن ہی بچی کی طبیعت خراب ہوگئی، اسے سانس لینے میں مشکل درپیش آ رہی تھی۔
نشریاتی ادارے ڈبلیو ایچ او ٹی وی نے خبر دی تھی کہ ماریانہ نامی بچی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے دی موین کے بلینک چلڈرن ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بچی میں ہرپس سمپلیکس وائرس (ایچ ایس وی) ون کی تصدیق کی۔