’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کی ریلیز خواتین کی جیت
فلم میں قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے پہلے اسے نمائش کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔
چھ ماہ سے زائد عرصے تک بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر (سی بی ایف سی) سے تنازعات کے بعد بلآخر بولی وڈ فلم ’لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ‘ کو ریلیز کردیا گیا۔
فلم کو 21 جولائی کو بھارت بھر کی سینما گھروں کی زینت بنایا گیا، جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے پہنچی۔
فلم کو ریلیز کیے جانے کی اجازت دینے کو فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر الانکریتا شریواستیو نے خواتین کے حقوق کی جیت قرار دیا، اور کہا خواتین کے موضوع پر ایک عورت کی جانب سے بنائی گئی فلم کو تنازعات کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرنا ان کی جیت ہے۔