ہارر فلم جس کی فوٹیج نے لوگوں کو مفلوج کردیا
2017 کی سب سے دہشت ناک فلم کے لیے تیار ہوجائیں جس کی چھوٹی سی فوٹیج نے ہی دیکھنے والوں کو چیخنے اور دہشت سے مفلوج کردیا۔
کیا آپ کو ہارر فلم پسند ہے تو 2017 کی سب سے دہشت ناک فلم کے لیے تیار ہوجائیں جس کی چھوٹی سی فوٹیج نے ہی دیکھنے والوں کو چیخنے اور دہشت سے مفلوج کردیا۔
معروف مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول 'اٹ' کو 1990 میں بھی فلمایا جاچکا ہے اور اب اس کا ریمیک بنایا جارہا ہے جس کی دس منٹ کی فوٹیج اور ٹریلر کو سان ڈیاگو کامک کنونشن کے دوران دکھایا گیا، جس نے دیکھنے والوں کو چیخنے اور دہشت زدہ ہونے پر مجبور کردیا۔
مزید پڑھیں : ناولوں پر بننے والی 22 بہترین فلمیں
فوٹیج میں اس سین نے لوگوں کو مفلوج کردیا جس میں جوکر کے مرکزی کردار نے ایک بچے کا ہاتھ کھالیا۔
خوفناک جوکر پینی وائز کے مرکزی کردار پر مبنی اس فلم میں یہ کردار بل سکارسگرڈ ادا کررہے ہیں جبکہ یہ 1990 میں بھی لوگوں کو خوفزدہ کرنے میں کامیاب رہا تھا۔