بولی وڈ پاکستانی اداکاروں کے نام سے خوفزدہ کیوں؟
بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان کی شخصیت اور اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں ان کے ٹیلنٹ کا قدر ہے‘۔
رنبیر کپور نے کہا کہ فواد خان کے ساتھ ان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ ختم ہونے اور فلم کی ریلیزنگ سے پہلے جو ان کے ساتھ ہوا، ان پر انہیں افسوس ہے۔
واضح رہے کہ فواد خان اور رنبیر کپور نے اے دل ہے مشکل میں ایک ساتھ کام کیا، تاہم اس دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان اڑی حملے کے بعد تنازعات میں شدت آگئی، جس وجہ سے بھارت میں پاکستانی اداکاروں کو مشکلات درپیش آئیں۔
چاکلیٹی ہیرو نے آن لائن کامیڈی شو’اے آئی بی‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ اے دل ہے مشکل کے دوران کرن جوہر کا رویہ فواد خان کے ساتھ صحیح نہیں تھا، جب کہ فلم کی ریلیزنگ سے پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے تنازعات کی وجہ سے پاکستانی اداکار کو مشکلات دیکھنا پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: کپور خاندان ’فواد خان‘ کی اداکاری کا مداح
انہوں نے انٹرویو میں فواد خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
انٹرویو کے دوران اے آئی بی کے میزبانوں نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ پاک- بھارت کشیدگی بڑھ جاتے وقت بولی وڈ فلم ساز، پروڈیوسر اور اداکار پاکستانی اداکاروں کے نام لینے سے بھی ڈرتے تھے۔
میزبانوں نے انکشاف کیا کہ ’ہندی میڈیم‘ کی ریلیزنگ سے قبل عرفان خان سے انٹرویو کے دوران پاکستان کی کو اسٹار سے متعلق پوچھنے پر عرفان خان نے اپنے ہونٹوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے خاموش رہنے یا ان کا نام نہ لینے کی بات کی۔