اب مچھروں کو مچھر ہی ختم کریں گے
ماہرین نے ایسے نر مچھر تیار کرلیے گئے، جو بیماریاں پھیلانے والے مادہ مچھروں کے لیے خطرہ بنیں گے۔
دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آنے والے وقت میں ’مچھر‘ انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔
ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں ’ملیریا‘، ‘زیکا وائرس‘، ’چکن گونیا‘ اور ’ڈینگی‘ جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے آج تک میڈیکل سائنس کوئی دوا تیار نہیں کرسکی۔
مچھروں کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی ایسی بیماریوں کا مختلف ادویات کی مدد سے اُس وقت ہی علاج ممکن ہے، جب یہ بیماریاں ابتدائی صورت میں ہوں، یہی وجہ ہے کہ اس وقت بھی دنیا میں سالانہ لاکھوں افراد ملیریا سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
لیکن ماہرین صحت، سائنسدان اور عالمی ادارے اس حوالے سے مسلسل کوشاں ہیں اور ایسی ہی ایک کوشش کے ذریعے اب خطرناک مچھروں کو مچھروں کے ذریعے ہی ختم کرنے کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔