شاہد کپور کی اہلیہ ان کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟
امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے فلمی میلے آئیفا ایوارڈز میں شاہد کپور نے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔
شاہد کپور کو ان کی فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔
آئیفا ایوارڈز میں جہاں سلمان خان اور اکشے کمار جیسے اداکار کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کرپائے، وہیں نہ صرف شاہد کپور نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا، بلکہ ان کی فلم ’اڑتا پنجاب‘ نے بہترین اداکارہ، بہترین معاون اداکار سمیت دیگر ایوارڈ بھی حاصل کیے۔
آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے شاہد کپور نے اپنی اہلیہ میرا راجپوت اور بیٹی کے ساتھ سفر کیا، اور ان کے ساتھ ہی محفل میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ
آئیفا ایوارڈ کی تقریب سے قبل شاہد کپور اور ان کی اہلیہ نے فوٹوگرافرز کے لیے گرین کارپٹ پر خصوصی پوز بھی دیے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق خصوصی پوز کے دوران بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ ’ ان کی اہلیہ انہیں ’بوریت‘ کا شکار کردینے والا شوہر سمجھتی ہیں‘۔