آئیفا ایوارڈز: اڑتا پنجاب اور نیرجا نے میلہ لوٹ لیا
بولی وڈ میں آسکرایوارڈ جیسی اہمیت رکھنے والے انٹرنیشنل انڈین فلمز اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) حاصل کرنے میں بڑے بڑے نام ناکام ہوگئے۔
آئیفا میں بہترین فلم کے لیے نامزد بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی ’سلطان‘ کوئی بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
مجموعی طور پر آئیفا میں سب سے زیادہ ایوارڈز شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم اڑتا پنجاب لے اڑی، جب کہ نیرجا، اے دل ہے مشکل اور ایم ایس دھونی جیسی فلموں نے بھی ایک سے زائد ایوارڈ حاصل کیے۔
آئیفا میں بہترین فلم میں نامزد ہونے والی ’سلطان‘ ’اے دل ہے مشکل‘ اور ’اڑتا پنجاب‘ ناکام ہوگئیں، بہترین فلم کا ایوارڈ سونم کپور کی فلم ’نیرجا‘ نے چھین لیا۔
مجموعی طور پر نیرجا کے حصے میں بھی ایک سے زائد ایوارڈز آئے۔
آئیفا ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست
بہترین فلم
نیرجا
بہترین کہانی
کپور اینڈ سنز
بہترین مرد اداکار
شاہد کپور / اڑتا پنجاب
بہترین خاتون اداکارہ
عالیہ بھٹ / ڈیئر زندگی اور اڑتا پنجاب
بہترین مرد معاون اداکار
انوپم کھیر / ایم ایس دھونی (دی یونائٹڈ اسٹوری)
بہترین معاون اداکارہ
شبانہ اعظمی / نیرجا
منفی کردار ادا کرنے والے بہترین اداکار
جم سربھ / نیرجا