لائف اسٹائل

آئیفا ایوارڈز: موسیقی، رقص اور گلیمر کی محفل

بولی وڈ حسینائیں اور اداکار زیب تن لباس پہن کر ستاروں کی محفل میں شامل ہوئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے آسکر جیسی حیثیت رکھنے والے انٹرنیشنل انڈین فلمز اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) کا اسٹیج امریکی شہر نیویارک میں سج گیا۔

بولی وڈ حسینائیں اور اداکار دیدہ زیب لباس پہن کر ستاروں کی محفل میں شامل ہوئے، جہاں ہر طرف رقص، موسیقی اور گلیمرز کی جھلکیاں تھیں۔

آئیفا ایوارڈز میں 13 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں، جن کی نامزدگی پہلے ہی کی جاتی ہیں۔

تاہم جیتنے والے امیدواروں کا اعلان آئیفا تقریب میں ہوتا ہے، جس کے بعد انہیں ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

آئیفا 2017 کے 18 ویں ایڈیشن کی میزبانی پروڈیوسر کرن جوہر، اداکار سیف علی اور ورون دھون نے کی۔

فلم کی تقریبا 2 دن جاری رہتی ہیں، اٹھارہویں ایڈیشن کی تقریبات 14 اور 15 جولائی کو ہوئیں۔