فنگر سینسرکے ساتھ سستا ترین اسمارٹ فون پیش
آج کل سستا ترین اسمارٹ فون بھی کم سے کم 20 ہزار روپے میں ملتا ہے، مگر اس فون کی رقم اس سے کہیں کم ہے۔
ویسے تو پہلے بھی کئی کمپنیوں نے جدید فیچر اور ریئر کیمرے کے ساتھ سستے ترین اسمارٹ موبائل فروخت کے لیے پیش کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم اب پہلی بار سب سے سستا اسمارٹ فون بھی پیش کردیا گیا۔
موٹرولا اور سام سنگ جیسی کمپنیوں کے سستے ترین اسمارٹ فونز بھی کم سے کم 30 ہزار روپے تک فروخت ہوتے ہیں، جب کہ کیو موبائل کے سستے ترین اچھے اسمارٹ فونز کی قیمت بھی 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہے۔
تاہم اب چین کی ملٹی نیشنل کمپنی ’زیڈ ٹی ای‘ نے فنگر سینسر سیکیورٹی کے ساتھ سستا ترین اسمارٹ موبائل فروخت کے لیے پیش کردیا۔