سام سنگ نے سینما انڈسٹری کو تبدیل کردیا
نیو یارک سے لندن اور کراچی سے ممبئی تک سینما گھروں میں ایک ہی ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔
کئی سال سے دنیا بھر کی سینما انڈسٹری ایک ہی طریقے سے چل رہی ہے، البتہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں جدید دور کے مطابق ان میں تھوڑی بہت تبدیلیاں ضرور کی جا چکی ہیں۔
لندن سے نیویارک، پیرس سے ٹوکیو، ممبئی سے سڈنی اور کراچی سے کوالا لمپور تک سینما گھر آج بھی پروجیکٹر کے تحت ہی چلتے ہیں۔
سینما گھر بھلے ہی جدید، انٹرنیٹ اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوگئے ہوں، مگر اب بھی سینماؤں کے پردے پر پروجیکٹر ٹیکنالوجی کے تحت ہی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔