ٹریفک جام سے چھٹکارے کے لیے گوگل کی نئی کوشش
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ٹریفک جام کا مسئلہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے تو آپ غلط سمجھتے ہیں۔
ٹریفک جام عالمی مسئلہ ہے، لیکن کراچی اور لاہور جیسے شہروں میں یہ مسئلہ کچھ سنگین ہی ہے۔
تاہم اب اس مسئلے کو کسی حد تک حل کرنے کے لیے ’گوگل‘ میدان میں کود پڑا ہے، اور اس نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
گوگل نے اپنے میپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو روٹ پر موجود ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے یہ بتائے گا کہ اس روٹ پر سفر کرنے سے کتنے منٹ تک ٹریفک میں پھنسنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ سب کچھ جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے
گوگل اینڈرائڈ موبائل پر میپ استعمال کرنے والے صارفین کو پاپ اپ ونڈوز کے ذریعے اس روٹ کی ٹریفک صورتحال سے گرافک کے ذریعے آگاہ کرے گا۔
پاپ اپ ونڈو میں کھلنے والے گرافک میپ میں صارف کو اس کے روٹ سے متعلق سرخ، پیلے اور بلیو رنگوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی اور صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
تاہم یہ فیچر اس وقت ہی کام کر سکے گا، جب صارف کسی بھی روٹ پر سفر کرتے وقت گوگل میپ کو ایکٹو کرے گا، اور گوگل میپ صارف کو اس روٹ سے متعلق کم سے کم 30 منٹ پہلے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔