شاہ رخ نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری
بولی وڈ میں 25 سال اور شادی کی سلور جوبلی مکمل ہونے پر ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے زندگی کے بڑے راز افشاں کیے۔
بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہوگئے، جب کہ گزشتہ برس ہی انہوں نے اپنی شادی کی سلور جوبلی بھی منائی۔
شاہ رخ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ان ستاروں میں ہوتا ہے، جن کا نام ہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے۔
گزشتہ 25 سال کی محنت اور پیار کرنے والی بیوی کے ساتھ کی وجہ سے آج شاہ رخ خان اس مقام پر ہیں، جہاں پہنچنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سال مکمل ہونے اور ازدواجی زندگی کی سلور جوبلی پوری ہونے کے موقع پر بھارتی نشریاتی ادارے 'ڈی این اے انڈیا' نے شاہ رخ خان سے ان کی زندگی کے یادگار لمحات جاننے کے حوالے سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کتنی عیدی دیتے ہیں؟
شاہ رخ خان نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا راز بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کی رات بھی فلم سیٹ پر گزاری، کیوں کہ ان دنوں ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔