لوگ مجھے بولی وڈ اسٹار سمجھ بیٹھتے ہیں، عامر خان
کئی مداح مجھے دنگل ہیرو سمجھ کر سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے اور کال کرتے ہیں، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر
دنیا میں ایک دوسرے سے مشابہ رکھنے والے افراد تو متعدد بار مشکلات کا شکار ہوتے ہی ہیں، تاہم وہ افراد بھی اس صورتحال سے دو چار ہوتے ہیں، جن کے نام یکساں ہوتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کے ساتھ بھی ہوتا رہا، لوگ انہیں بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان سمجھ بیٹھتے ہیں۔
پاکستانی نژاد باکسر عامر خان ان دنوں اپنے ایک ہفتے کے دورے پر ہندوستان میں موجود ہیں، وہاں انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دران کہا کہ انہیں سیکڑوں لوگ دنگل ہیرو سمجھ بیٹھتے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستانی نژاد باکسر کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں فیس بک اور ٹوئٹر پر بھارتی فلم اسٹار عامر خان سمجھ کر پیغامات بھیجھتے رہتے ہیں، یہاں تک کچھ مداح انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ سمجھ کر فون تک کرتے ہیں۔