خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ خاتون 'ایس ایچ او' تعینات
جرائم اور دہشت گردی سے نمٹنا ان کے لیے کوئی نئی بات نہیں، اضافی عہدے کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، ایس ایچ او رضوانہ حمید
صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کی تاریخ میں پہیلی مرتبہ خاتون سب انسپکٹر رضوانہ حمید کو پشاور سرکل میں بطور اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) تعینات کر دیا گیا۔
رضوانہ حمید گزشتہ تین برسوں سے ویمن پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں اب پہلی مرتبہ انھیں ایس ایچ او بناکر تھانہ گلبرگ کی اضافی ذمہ داریاں بھی دے دی گئی ہیں۔