قابل اعتراض فلم کو نمائش کی اجازت
بھارتی فلم انڈسٹری میں قابل اعتراض موویز بنانا معمول کی بات ہے، جنہیں بعض مرتبہ پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
ویسے تو بھارتی فلم انڈسٹری میں قابل اعتراض موویز بنانا معمول کی بات ہے، اور ایسی کئی فلموں کو وہاں کا سینسر بورڈ ریلیز سے پہلے ایسے مناظر ہٹانے کی ہدایات بھی جاری کرتا رہتا ہے۔
جب کہ بولی وڈ کی کچھ ایسی فلمیں بھی ہیں، جنہیں وہاں کا سینسر بورڈ ریلیز کرنے کی اجازت ہی نہیں دیتا، ان پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔
اور بھارتی فلم انڈسٹری میں تیار ہونے والی تیسری قسم کی فلمیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں ریلیز ہونے کی اجازت تو دی جاتی ہے، لیکن انہیں بھارت میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جاتا، اور اگر انہیں ہندوستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جانا ہو تو اس کے قابل اعتراض مناظر خارج کردیے جاتے ہیں۔