لائف اسٹائل

دپیکا پڈوکون کی ایک اور تصویر وائرل

گزشتہ مہینے ہی دپیکا پڈوکون کی 2 تصاویر وائرل ہوئی تھیں، تاہم اس مہینے بھی ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ مہینے ہی دپیکا پڈوکون کی 2 تصاویر وائرل ہوئی تھیں، تاہم اس مہینے بھی ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ ماہ 12 جون کو انہوں نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر اپنی پرانی تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ بہت ہی چھوٹی ہیں، اور اپنے والد کی گود میں ہیں۔

اس تصویر میں ان کے والد ان کے ساتھی اداکار رنبیر کپور کی طرح دکھ رہے ہیں، جس وجہ سے وہ تصویر وائرل ہوئی تھی۔

گزشتہ ماہ ہی 16 جون کو ان کی فیشن میگزین کے لیے کھچوائی گئی ایک اور تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔

تاہم اس بار ان کی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ لی گئی پرانی تصویر وائرل ہوئی ہے، جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کے مختصر لباس کی تصویر پر ہنگامہ

اس تصویر کے وقت دپیکا پڈوکون کی عمر 12 برس تھی، جب کہ ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی ان کی چھوٹی بہن انیشا 7 سال کی تھیں۔

دپیکا پڈوکون کی یہ تصویر بنگلورو میں ان کے بنگلے پر لی گئی۔

یہ تصویر جس کمرے میں لی گئی اس کمرے کی دیوار پر ہولی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ٹائی ٹینک اور لیونارڈو ڈی کیپریو کی تصاویر آویزاں ہیں، جن کے بیچ دپیکا پڈوکون کی بھی کم عمری میں لی گئی ایک تصویر آویزاں دکھائی دے رہی ہے۔

دپیکا پڈوکون کی اس تصویر کو اب تک ہزاروں افراد نے لائیک کیا، جب کہ ہزاروں افراد نے کمنٹ بھی کیے۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون کا ناقابل یقین روپ

دپیکا پڈوکون کی اس تصویر پر بولی وڈ اداکاروں نے بھی کمنٹ کیے۔

—اسکرین شاٹ

اس تصویر کو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لائیک کیا، جب کہ دپیکا کے ساتھ آنے والی فلم ’پدماوتی‘ میں کام کرنے والے رنویر سنگھ نے دل کے ایموجیز کمنٹ کیے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کی تصویر وائرل کیوں؟

علاوہ ازیں دپیکا پڈوکون کی جانب سے جیولری کے اشتہار کے لیے کرایا گیا فوٹو شوٹ بھی لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

دپیکا پڈوکون کی جیولری کی مشہوری کے لیے کھچوائی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھرپور شیئر کیا جا رہا ہے، ان تصاویر کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔