سرخ پیاز کینسر کے لیے مفید
نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پیاز کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے، اسے سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔
نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پیاز کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے، برگر سے لے کر ہوٹل پر کھانا کھاتے وقت اسے سلاد کے طور پر بھی کھایا جاتا ہے۔
پیاز کو جہاں گھروں میں کھانے تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، وہیں اسے گھریلو طبی ٹوٹکوں کے لیے آزمایا جاتا ہے۔
دنیا بھر میں پیاز کی کم سے کم 5 اقسام پائی جاتی ہیں، جو تقریبا ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیاز پر پابندی؟
پاکستان میں زیادہ تر تو سفید پیاز ہوتے ہیں، تاہم ملک میں ہلکے سرخ رنگ کے پیاز بھی پائے جاتے ہیں جو طبی حوالے سے پیاز کی دیگر اقسام سے نہایت مفید ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق سرخ پیاز بریسٹ اور کولون سمیت کینسر کی تمام اقسام کے لیے نہایت ہی مفید ہیں۔