کیا آپ نے فیس بک پر مفت وائی فائی استعمال کیا؟
اینڈرائڈ یاآئی اوایس موبائل پرفیس بک استعمال کرنےوالے صارفین فائنڈ وائی فائی فیچرکے ذریعے مفت انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے 4 دن قبل ہی 2 ارب صارفین کا ہدف عبور کیا، جس کے بعد فیس بک نے دنیا بھر میں اپنے صارفین کو مفت وائی فائی استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کی۔
فیس بک نے گزشتہ ماہ 27 جون کو 2 ارب صارفین کی حد عبور کی، جس کے فوری بعد ویب سائٹ نے تمام صارفین کو اپنی تصاویر پر مبنی ایک خصوصی ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کی۔
تاہم 3 دن بعد فیس بک نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ دیر تک سوشل ویب سائٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین 2 ارب ہونے پر فیس بُک کا تحفہ
فیس بک نے اپنے ایپس فیچرز میں ’فائنڈ وائی فائی‘ نامی فیچر کا 30 جون اور یکم جولائی کی درمیانی شب سے آغاز کردیا۔
اس فیچر کو استعمال کرکے فیس بک صارفین اپنے ارد گرد مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا پتہ لگا سکیں گے۔