2پاکستانیوں کا قتل،امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی واقعے پر کتاب
کتاب میں لاہورکا واقعہ، پاکستان میں گرفتاری،رہائی کیلئے دونوں ممالک کے سفارتکاروں کے اقدامات اور اس پر تجزیہ درج ہے۔
2011 میں مبینہ طور پر اپنی جان بچانے کی کوشش میں لاہور کے 2 نوجوانوں کو قتل کرکے پاکستان میں سفارتی ہلچل پیدا کرنے والے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے پیش آنے والے واقعے اور اپنے تجربے کو کتاب کی شکل میں پیش کردیا۔
'The Contractor: How I Landed in a Pakistani Prison and Ignited a Diplomatic Crisis' نامی یادداشت میں امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق ملازم ریمنڈ ڈیوس نے پاکستان میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔