پاکستان

دنیا بھر میں عیدالفطر کے رنگ

نماز عید کے اجتماعات میں ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

ملک بھر میں عیدالفطر بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، جہاں حالیہ قومی سانحات کے سبب حکومت اور افواج پاکستان نے عوام سے عید مکمل سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔

نماز فجر کی ادائیگی کے ساتھ بعد ملک بھر میں عیدالفطر کے اجتماعات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں جہاں چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے۔

نماز عید کے اجتماعات کے بعد ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات اور ملکی سلامتی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

بھارت، چین، ایران، عراق، فلسطین اور سری لنکا سمیت دنیا بھر میں کہیں اتوار اور کہیں پیر کو عیدالفطر منائی گئی۔