ہاکی ورلڈ لیگ:پاکستان نے چین کو زیر کرلیا
پاکستان نے ہاکی ورلڈ لیگ کی ساتوین پوزیشن کے میچ میں چین کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔
انگلینڈ کے شہر لندن میں کھیلی جارہی ہاکی ورلڈ لیگ کے میں پاکستانی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمدعمربھٹہ نے دو جبکہ محمدعرفان جونیئر نے ایک گول کیا۔
چین کی ٹیم میچ میں ایک ہی گول کرسکی جس کے باعث پاکستان نے یہ مقابلے 3-1 سے اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔
یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کے ایک اہم میچ میں روایتی حریف ہندوستان سے 6-1 سے شکست کھا گئی تھی یوں پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کا آسان موقع گنوادیا۔
مزید پڑھیں:ورلڈ ہاکی لیگ:بھارت کی پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست
ورلڈ کپ 2018 میں براہ راست رسائی کے لیے سرفہرست پانچ ٹیموں میں جگہ بنانا ضروری تھا تاہم قومی ٹیم اس امتحان میں ناکام ہوئی۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا کہناہے کہ پاکستان کے اب بھی ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں جگہ بنانےکےواضح امکانات موجود ہیں۔
پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈلیگ کی سرفہرست پانچ ٹیموں میں شامل بھارت میزبان ہونےکےناطے ورلڈکپ کھیلےگاجبکہ دیگرٹیمیں اپنےریجن سےبھی کوالیفائی کریں گی جس کےباعث پاکستان ورلڈکپ میں جگہ بنالےگا۔