ایوانکا ٹرمپ پر جوتوں کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام
ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اوران کے شوہر پراٹلی کی جوتے بنانےوالی کمپنی نےسینڈل کا ڈیزائن چوری کرنےپر مقدمہ دائر کررکھا ہے۔
ویسے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد سے ہی ان کے خلاف مقدمات دائر کرنے سمیت مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مگر ایک معاملہ ایسا بھی ہے کہ جس میں ان کی صاحبزادی پر مقدمہ کردیا گیا ہے۔
ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر بزنس پارٹنر مارک فشر پر اٹلی کی جوتے بنانے والی ایک فیشن کمپنی نے سینڈل کا ڈیزائن چوری کرنے پر مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
اکیوزرا نامی کمپنی نے گزشتہ برس جون میں ایوانکا ٹرمپ اور ان کے بزنس پارٹنر مارک فشر کے خلاف 2010 میں کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے جوتوں کے ڈیزائن چوری کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔