اے پی ایس حملے کےبعد پاکستان میں بڑے خونی واقعات
پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان میں کم از کم سات بڑے دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے۔
آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں 2014 میں دہشت گردی کا ناقابل فراموش واقعہ پیش آیا جس کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات کا سلسلہ رکا نہیں اور چند مزید ایسے واقعات پیش آئے جہاں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے سے جہاں وکلا کی ایک بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا وہی شاہ نورانی اور لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکوں سے کئی جانیں چلی گئیں۔
اے پی ایس واقعےکے بعد پاکستان میں رونما ہونے والے 7 خونی واقعات کی تفصیل ذیل میں بیان کی جارہی ہے۔