خواتین کو اس عید کیا پہننا چاہیئے؟
رمضان المبارک بس ختم ہی ہورہا ہے اور ہر کوئی عید کی تیاریوں میں مصروف ہے، بڑوں سے لے کر بچوں تک ہر کوئی عید کے دن سب سے اچھا اور منفرد نظر آنے کے لیے بازاروں کے چکر لگانے میں مصروف ہیں۔
خواتین ہر عید پر سب سے خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں، اور اس حوالے سے وہ کچھ ایسا لباس زیب تن کرنا چاہتی ہیں جو ان پر اچھا بھی لگے اور وہ فیشن میں بھی ہو۔
کوئی اپنی عید پر سادے ملبوسات کا انتخاب کرتا ہے تو کوئی زیادہ کام کے کپڑے پہننا پسند کرتا ہے۔
اس مشکل کو آسان کرنے کے لیے یہاں خواتین کو چند ایسے آئیڈیاز دیے جارہے ہیں جنہیں پہن کر وہ اس عید نہایت خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔
بھاری ملبوسات کی شوقین خواتین کے لیے
اگر تو آپ نئی نویلی دلہن ہیں اور یہ آپ کے سسرال کی پہلی عید ہے تو یقیناً آپ کچھ بھاری کام کا جوڑا پہننا پسند کریں گی۔
اس کے علاوہ اگر آپ کے گھر میں ہر سال عید کا خاص ایونٹ منعقد کیا جاتا ہے یا آپ عید پر کسی کے گھر دعوت کےلیے مدعو کی جاتی ہیں تو ایسے موقع پر بھی زیادہ کام کا جوڑا بہتر نظر آئے گا۔