کوئٹہ: بم دھماکے میں 13 افراد جاں بحق
گلستان روڈ پر قائم آئی جی پولیس آفس کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے رہنما، 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔
بم دھماکا کوئٹہ کے انتہائی حساس علاقے شہداء چوک پر قائم انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس احسن محبوب کے دفتر کے قریب ہوا۔
کوئٹہ سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے کے بعد 13 میتوں اور 20 زخمی افراد کو سول ہسپتال لایا گیا۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے 12 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ ایک لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔