لائف اسٹائل

سلمان اور کرینہ کی پرانی تصویر کی اصل کہانی

دونوں اداکار باڈی گارڈ اور بجرنگی بھائی جان میں ایک ساتھ کام کرچکے، سلمان خان نے کرینہ کو سپر اسٹار قرار دیا۔

ویسے تو اب سلمان خان اور کرینہ کپور باڈی گارڈ اور بجرنگی بھائی جان جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، اور امکان ہے کہ آئندہ بھی یہ ایک دوسرے کے ساتھ مزید فلمیں کریں گے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان، کرینہ کپور سے بڑے اور سینیئر اداکار ہیں، لیکن بولی وڈ سلطان خود کرینہ کپور کو سپر اسٹار تسلیم کرتے ہیں۔

سلمان خان اور کرینہ کپور بجرنگی بھائی جان کے منظر میں—شاٹ اسکرین

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں سیلاب، سلمان اور کرینہ کی شوٹنگ متاثر

انٹرنیٹ پر سلمان خان اور کرینہ کپور کی ایک تصویر کئی مہینوں سے وائرل ہے، اس تصویر میں کرینہ کپور چھوٹی بچی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس تصویر پر کئی لوگوں نے شک ظاہر کیا کہ یہ تصویر جھوٹی ہے، مگر بعض فلمی شائقین نے بڑے اعتماد کے ساتھ اس تصویر کو حقیقی تسلیم کیا۔

کئی مداحوں کا خیال تھا کہ تصویر حقیقی ہے—فوٹو: بولی وڈ لائف

مزید پڑھیں: 'بجرنگی بھائی جان تمام ریکارڈز توڑ چکی ہے'

سچ اور جھوٹ کا پتہ لگانے کے لیے بولی وڈ لائف نے سلمان خان سے ایک انٹرویو کے دوران اس تصویر کی سچائی معلوم کی۔

بولی وڈ لائف نے سلمان خان کو تصویر دکھا کر سوال کیا کہ کیا انہیں اس تصویر سے متعلق باتیں یاد ہیں؟

بولی وڈ کے دبنگ ہیرو نے تصویر کو دیکھنے کے بعد بڑے آرام سے ہاں میں جواب دیا، اور پوری کہانی بتادی۔

بجرنگی بھائی جان ہیرو نے ماضی کے جھرونکوں میں جھانکے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں اس وقت لی گئی جب وہ اپنی فلم جگروتی کی شوٹنگ میں میں مصروف تھے، اور یہ تصویر اڈوپی شہر میں ان کے کمرے میں لی گئی۔

سلمان خان نے کرینہ کپور کو بیبو کہتے ہوئے بتایا کہ وہ ببیتا جی کے ساتھ آئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد کرینہ کی ترجیحات بدل گئیں

بولی وڈ سلطان نے اپنی گفتگو کے دوران تسلیم کیا کہ آج کل کرینہ کپور بولی وڈ کی سپراسٹار بن چکی ہیں۔

سلمان خان اور کرینہ کپور باڈی گارڈ کے منظر میں—شاٹ اسکرین