لائف اسٹائل

انڈر ٹیکر کو رنگ میں واپسی کا 'حکم'

جی ہاں واقعی انڈر ٹیکر کو یہ 'حکم' دیا گیا ہے کہ وہ رنگ میں واپس جائیں اور رومن رینز سے انتقام لیں۔

انڈر ٹیکر کو ریسل مینیا 33 میں رومن رینز نے شکست دی تھی جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ یہ لیجنڈ ریسلر ریٹائر ہوچکے ہیں، مگر اب انہیں رنگ میں واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

جی ہاں واقعی انڈر ٹیکر کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ رنگ میں واپس جائیں اور رومن رینز سے انتقام لیں۔

یہ حکم کسی اور نہیں بلکہ انڈر ٹیکر کی پانچ سالہ بیٹی نے اپنے والد کو دیا ہے۔

مزید پڑھیں : انڈر ٹیکر آخری مقابلہ کس ریسلر سے چاہتے تھے؟

انڈر ٹیکر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اس ننھی پری کی تصویر دکھاتے ہوئے لکھا گیا کہ جب اس نے ٹی وی پر رومن رینز کو دیکھا تو وہ غصے سے پاگل ہوگئی۔

بچی نے اپنے والد سے کہا ' اگلی بار رومن رینز کے چہرے پر مکا مارنا، اس کی آنکھوں کے درمیان کک مارنا اور پھر اپنے مسلز سے دباﺅ ڈال کر تین تک گنتی گننا،اگر وہ ہلنے کی کوشش کرے، تو اسے پھر نیچے گرا دینا، یقیناً آپ کو ایسا ہی کرنا ہوگا، اوکے ڈیڈی؟'

انڈر ٹیکر جن کا اصل نام مارک کالوے ہے، آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای میں دو اپریل کو ریسل مینیا 33 میں ایکشن میں دکھائی دیئے تھے، جس میں انہیں رومن رینز نے شکست دی تھی۔

اس مقابلے کے بعد انڈر ٹیکر نے اپنے کردار کی معروف نشانیاں جیسے کوٹ، ہیٹ اور دستانے سب کچھ اتار کر رنگ میں رکھے اور پھر ہجوم میں موجود اپنی بیوی کے پاس گئے اور وہاں سے وینیو سے باہر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈر ٹیکر ریسلنگ چھوڑنے کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج

اس کے بعد سے انڈر ٹیکر کی ریٹائرمنٹ کی بات کی جارہی ہے، جس کی باضابطہ تصدیق ریسلر یا ڈبلیو ڈبلیو ای نے اب تک نہیں کی، اور اب بھی ان کی واپسی کی افواہیس سامنے آتی رہتی ہیں۔

اب دیکھنا ہوگا کہ یہ لیجند ریسلر اپنی بیٹی کی بات مانتے ہیں یا نہیں۔