پرتگال کے جنگل میں آتشزدگی سے 62 افراد ہلاک
پرتگالی حکام نے لسبن سے 200 کلومیٹر دور 'پیدرو گاؤکرینج' میں لگی آگ کو پرتگال کی تاریخ کی سب سے بھیانک آگ قرار دے دیا۔
لزبن: پرتگال کے وسطی علاقوں میں جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پرتگالی حکام نے دار الحکومت لزبن سے 200 کلومیٹر شمال میں واقع 'پیدرو گاؤکرینج' نامی علاقے میں لگی اس آگ کو پرتگال کی تاریخ کی سب سے بھیانک آگ قرار دیا۔
پرتگال کے وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہے جو ہم آگ کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔
پرتگالی وزیر اعظم نے متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا جبکہ ان سے قبل پرتگالی صدر بھی اس علاقے کا دورہ کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: لندن: 27 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی،12 ہلاک