پاکستان

’4 سال میں تیل اور گیس کی پیداوار میں 79 فیصد اضافہ‘

موجودہ حکومت کے دور میں ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں گذشتہ 4 سال کے دوران ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں 79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں خود کفالت کے حصول اور تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لیے پچھلے 4 سالوں کے دوران 373 کنوؤں کی کھدائی کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ ان 373 کنوؤں میں سے 98 مقامات سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی مدت میں اب تک 944 ایم این سی ایف ڈی گیس اور 32 ہزار 343 بیرل یومیہ تیل سسٹم میں شامل کیا۔