انسٹاگرام میں آرکائیو فیچر متعارف
اس فیچر کی آزمائش گزشتہ ماہ محدود تعداد میں صارفین پر کی گئی تھی اور اب اسے ہر ایک کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک فائدہ مند فیچر متعارف کرا دیا جو انہیں شرمندگی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
آرکائیو نامی اس فیچر کی آزمائش گزشتہ ماہ محدود تعداد میں صارفین پر کی گئی تھی اور اب اسے ہر ایک کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے انسٹاگرام صارفین اپنی پرانی پوسٹس ڈیلیٹ کیے بغیر چھپا سکتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ انہیں دوبارہ بھی ڈھونڈ سکیں۔
انسٹاگرام کے مطابق کسی فوٹو کے مینیو میں جانے پر پہلے عام طور پر ایڈٹ اور ڈیلیٹ کے آپشنز نظر آتے تھے، اب وہاں آرکائیو کا آپشن بھی ہوگا جیسا آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔