بغیر ناک کے پیدا ہونے والا بچہ 2 سال بعد انتقال کرگیا
بچے کی پیدائش کے وقت میڈیا نے اسے معجزاتی بچہ قرار دیا تھا، 3 ماہ قبل ہی بچے نے اپنی سالگرہ منائی تھی۔
منٹگمری: امریکا کی جنوب مغربی ریاست الاباما میں بغیر ناک کے پیدا ہونے والا بچہ اپنی دوسری سالگرہ کے 3 مہینے بعد انتقال کرگیا۔
اِلی نامی بچہ سابق امریکی فوجی اور الاباما نیشنل گارڈ کے آفیسر جیریمی فلنچ کے ہاں اپریل 2015 میں پیدا ہوا تھا۔
بچے کو پیدائش کے وقت ہی ناک نہیں تھی، اور ماہرین صحت نے ان کی بیماری کو ’ارائنیا‘ کا نام دیا۔