کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک
کالعدم بلوچستان لِبریشن آرمی کے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر
کوئٹہ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران کالعدم بلوچستان لِبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشتبہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد کوئٹہ، مارگیٹ اور سَنگان کے علاقوں میں مسلح افواج پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز نصب کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 470 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ