لائف اسٹائل

’جڑواں 2‘ تکمیل کے آخری مراحل میں

ویسے تو سلمان خان کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا، لیکن ان کی بلاک بسٹر مووی کے سیکوئل میں ورون دھون کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

بولی وڈ فلم ’جڑواں 2‘ کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، فلم کی ٹیم ایکشن مناظر ریکارڈ کرانے کے بعد رومانوی مناظر شوٹ کرنے میں مصروف ہے، اس فلم میں سلمان خان کی جگہ ورون دھون ڈبل کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ویسے تو بولی وڈ سلطان سلمان خان کی جگہ کوئی بھی نہیں لے سکتا، لیکن فلم کے پروڈیوسر نے ان کی جگہ نوجوان اداکار ورون دھون کو کاسٹ کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

یہی نہیں اس فلم میں اداکارہ کرشما کپور اور رمبھا کی جگہ جیکولین فرنانڈس اور تاپسی پنو کو جبکہ شکتی کپور کی جگہ راجپال یادیو کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

ورون دھون ان دنوں ساتھی ادکاراؤں جیکولین فرنانڈس اور تاپسی پنو کے ساتھ ’جڑواں 2‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے فواد خان کی جگہ لے لی

فلم کی ٹیم حال ہی میں لندن میں 40 دن تک شوٹنگ کے بعد پرتگال پہنچی ہے، جہاں وہ فلم کے رومانوی گانوں کی شوٹنگ میں حصہ لے گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ورون دھون فلم میں ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔

جڑواں 2 میں 1997 کی بلاک بسٹر فلم کے گانے بھی ریمیک کرکے شامل کیے گئے ہیں، جن کی شوٹنگ ممبئی سمیت دیگر علاقوں میں ہوچکی ہے۔

فلم میں شکتی کپور کی جگہ راجپال یادیو کو کاسٹ کیا گیا ہے، جو فلم میں ورون دھون کے دوست کا کردار نبھائیں گے۔

جڑواں 2 کو رواں برس 29 ستمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کا ورون دھون کو چیلنج

علاوہ ازیں ورون دھون اپنی فلم ’شدت‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جس میں وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔