صحت

ہاتھ میں چھپا ہے کئی امراض کا علاج

طبی سائنس کا ماننا ہے کہ ہاتھوں متعدد جگہیں ایسی ہیں جو آپ کے جسم اور ذہن کو طاقت دیتی ہیں۔

اپنے ہاتھوں کو دیکھیں اور بتائیں کیا نظر آرہا ہے؟

اگر آپ کا جواب ہے بس ہاتھ یا انگلیاں تو جان لیں کہ طبی سائنس کا ماننا ہے کہ ہاتھوں متعدد جگہیں ایسی ہیں جو آپ کے جسم اور ذہن کو طاقت دیتی ہیں۔

ایک ویب سائٹ برائٹ سائیڈ نے بتایا ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں سے صحت کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں جوکہ بہت حیران کن ہے۔

مزید پڑھیں : امراض جن کی پیشگوئی ہاتھوں سے ممکن

نظام ہاضمہ کے لیے

ہاتھ کی انگلیوںکا یہ پوز نظام ہاضمہ اور میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے، اس تیکنیک کو خون کادرجہ حرارت کم کرنے اور کھانے کی خواہش بھگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

انگوٹھا

سائٹ کے مطابق انگوٹھے ذہنی تشویش اور سردرد کے ذمہدار ہوتے ہیں،اگر آپ کو اعصابی سردرد کا سامنا ہے تو نرمی سے انگوٹھے کو تصویر میں دکھائے گئے انداز سے پانچ منٹ تک نرمی سے پکڑے رکھیں، اس سے تکلیف میں کمی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انگلیاں چٹخانے پر آواز کیوں آتی ہے؟

شہادت کی انگلی

یہ انگلی پٹھوں کے درد کو کنٹرول کے ساتھ ساتھ مایوسی،خوف اور شرمندگی کے جذبات کی بھی ذمہ دار ہے۔ اپنی اس انگلی کو دوسرے ہاتھ سے پانچ منٹ کے لیے پکڑ کر آپ ان تکالیف میں کمی لاسکتے ہیں۔

بڑی انگلی

اس بڑی انگلی کو دبانے سے چڑچڑاہٹ، غصے یاتھکاوٹ کی شکایات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ سائٹ کے مطابق ایساکرنے سے بلڈپریشر میں بھی کمی آتی ہے اور انسان پرسکون ہوتا ہے۔

تیسری انگلی

اگر آپ نرمی سے اس انگلی کو دوسرے ہاتھ سے پانچ منٹ کے لیے تھامیں تو منفی جذبات اور اداسی دور ہوسکتی ہے۔ اس دوران خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش ضرور کریں۔

چھوٹی انگلی

یہ انگلی خوداعتمادی، تناﺅ اور اعصابی تناﺅ کی ذمہ دار ہوتی ہے، اس کو پانچ منٹ تک ایسے پکڑنے کے دوران کسی اچھی چیز کے بارے میں سوچنے کی کوشش ضرور کریں۔

تصاویر بشکریہ برائٹ سائیڈ

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔