چین کے اس فلائی اوور نے سب کو دنگ کردیا
یہ دنیا کا سب سے پیچیدہ فلائی اوور منصوبہ ہے جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔
فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین کے اس پل کے منصوبے نے تو دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا ہے۔
جی ہاں یہ دنیا کا سب سے پیچیدہ فلائی اوور منصوبہ ہے جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں : عام چینی شہریوں کی تیار کردہ 15 زبردست ایجادات
جنوب مغربی چین کے علاقے چونگ چنگ کے ضلع Nan'an میں تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے جس میں موجود سڑکوں کے لیے پانچ لیئرز اور 20 ریمپس تیار کیے گئے ہیں۔