'مشعال خان کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا'
عبدالولی خان نیویورسٹی کے طالب علم مشعال خان قتل کیس کےحوالےسے13 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کردی۔
پشاور: مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قتل باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔