افغان دارالحکومت میں کار بم دھماکا، 90 افراد ہلاک
دھماکا جرمن سفارت خانے کے قریب ہوا، افغان حکام نے واقعے میں 400 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور 400 افراد زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا کابل میں اس مقام پر ہوا ہے جہاں متعدد ممالک کے سفارت خانے، سرکاری دفاتر اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کی رہائش گاہیں قائم ہیں۔
رپورٹ میں افغان حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ کار بم دھماکے میں کم سے کم 90 افراد ہلاک اور 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔