انٹیل کا دنیا کو حیران کردینے والا اعلان
ٹیکنالوجی کمپنی نے رواں برس اگست تک کریڈ کارڈ سائز کا کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے کریڈٹ کارڈ کے سائز کا کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
تائپے میں ہونے والی کمپیوٹکس 2017 کانفرنس میں انٹیل نے جہاں ایکس سیریز کے 18 کور کے پی سی متعارف کرائے، وہیں کمپنی نے دنیا کو حیران کردینے والا اعلان بھی کیا۔
کمپنی نے اعلان کیا کہ رواں برس اگست میں ’کمپیوٹ کارڈ‘ کو متعارف کرایا جائے گا، جو ایک کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ سائز کا ہوگا، مگر یہ کام کے حوالے سے کسی طرح بھی ڈیسک ٹاپ پی سی سے کم نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹیل کا کور 18 کا نیا سی پی یو متعارف
انٹیل کے کمپیوٹ کارڈ کی لمبائی 94.5، چوڑائی 55 اور موٹائی محض 5 ملی میٹر ہوگی، مگر اس میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کی جگہ ہوگی، جو کسی بھی بڑے اور اسمارٹ موبائل فون سے زیادہ یا اس کے برابر ہے۔