دسترخوان

اس گرمی میں تربوز کے شربت کا لطف اٹھائیں

تربوز کا مزہ صرف اسے کھا کر ہی نہیں بلکہ شربت بنا کر بھی لیا جاسکتا ہے، جس کی آسان سی ترکیب یہاں دی جارہی ہے۔

گرمیوں کا موسم تو بہت کم لوگوں کو پسند ہوتا ہے، تاہم اس موسم میں ملنے والے پھل قدرت کی سیکڑوں نعمتوں میں سے ایک ہیں۔

ان میں ایک نہایت لذیذ پھل تربوز بھی شامل ہے، جو اپنی مٹھاس کی بدولت سب سے پسندیدہ پھل مانا جاتا ہے۔

تربوز گرمیوں کے موسم کے لیے بہترین پھل ہے اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

تربوز کو ٹھنڈا کرکے کھانا اسے زیادہ مزیدار بنا دیتا ہے، تربوز کا مزہ صرف اسے کھا کر ہی نہیں بلکہ شربت بنا کر بھی لیا جاسکتا ہے، جس کی نہایت آسان ترکیب یہاں دی گئی ہے:

تربوز کا شربت

اجزاء:

ترکیب:

تربوز کے ٹکڑے کرلیں، اس کے بیجوں کو الگ کرنے کے بعد اسے گرائنڈر میں ڈال دیں، اب اس میں تھوڑا سا پانی، کالا نمک، لیموں کا رس اور چینی شامل کریں اور گرائنڈ کرلیں۔

بعد ازاں اس شربت کو گرائنڈر سے نکال کر ململ کے کپڑے سے چھان لیں تاکہ گودا اور شربت الگ ہوجائے۔

اس کے بعد ایک گلاس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور اس پر شربت ڈال دیں، مزید ذائقہ بڑھانے کے لیے اپنے حساب سے لیموں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس گرمی میں افطار کے موقع پر مزیدار تربوز کا شربت گھر والوں کو پیش کریں۔