دسترخوان

رمضان میں چکن سموسے گھر میں بنائیں

بازار کے سموسے کھانے سے بہتر ہے کہ گھر پر مزیدار چکن سموسے افطار میں پیش کریں، جو صحت کے لیے بھی بہتر ہوتے ہیں۔
Welcome
فوٹو: بشکریہ میمونہ رضا نقوی

طریقہ:

کڑاھی میں تیل، زیرا اور پیاز ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں، اس کے بعد اس میں چکن، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، سرخ لال مرچ پاؤڈر، سویا ساس اور کیچپ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

فوٹو: بشکریہ میمونہ رضا نقوی

بعد میں اوپر سے ہری پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور چکن کے مصالحے کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

میدے میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے پیسٹ بنالیں، سموسے کی پٹییاں لیں اور اس کی پاکٹ بنا کر چکن کا مصالحہ شامل کریں، میدے کی مدد سے اس کے کنارے چپکا کر بند کردیں۔

کڑاھی میں تیل گرم کریں اور چکن سموسے فرائی کرکے افطاری پر گرم گرم پیش کریں۔